بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق اور عاقب جاوید کا تبصرہ

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کا ٹاپ آرڈر اچھا ہے، جو اُسے مضبوط بناتا ہے۔

ایشیا کپ 2022ء کے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے متعلق انضمام الحق نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں بہت بڑے نام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہے، جیت کے لیے ہمیں اس پر ہی اٹیک کرنا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے قبل از میچ تبصرے میں کہا کہ پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنی چاہیے، جلد وکٹیں گرائیں تو فائدہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.