بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت مقابلہ بہت بڑا میچ ہے، روی شاستری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ بہت بڑا میچ ہے، کوئی میچ اس میچ کے برابر نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ اسٹیڈیم کے ماحول کے علاوہ ہمارے لئے یہ میچ دیگر میچز کی طرح ہے۔

آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی دونوں ٹیمیں اپنا بھرپور کھیل پیش کریں گی۔

روی شاستری نے کہا کہ امید ہے کہ آج کا میچ بہترین ٹیم جیتے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.