پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی جوہری تنصیبات کی فہرست نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی۔
دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا۔ پاکستان میں اس وقت 628 بھارتی قیدی جب کہ بھارت میں 355 پاکستانی قیدی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں بھارتی قیدیوں میں 51 شہری اور 577 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ بھارت میں پاکستانی قیدیوں میں 282 شہری اور 73 ماہی گیر شامل ہیں۔
Comments are closed.