بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت آبی تنازعات، وفد آج بھارت روانہ ہوگا

پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے پاکستان کےانڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ وفد کے ہمراہ آج بھارت روانہ ہوں گے۔

آبی تنازعات پر دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنروں کے درمیان مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوں گے۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے۔ جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ کریں گے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018 میں پاک بھارت آبی مذاکرات لاہور میں ہوئے تھے تاہم سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر سال آبی مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.