پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر کمشنرز کے تین روزہ مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔
مذاکرات کے دوران بھارت نے رواں سال پاکستان کو متنازع آبی منصوبوں کا دورہ کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب دریائے چناب پر زیر تعمیر 48 میگاواٹ کے لوئر کلنائی اور ایک ہزار میگاواٹ کے پکل دل متنازع بھارتی پن بجلی منصوبوں پرآج بات چیت ہوگی۔
پاکستان نے ان دونوں منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔
پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کے مذاکرات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔
Comments are closed.