بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بحریہ کے افسران اور سویلینز کے لیے عسکری ایوارڈز

پاک بحریہ کی جانب سے متعدد افسران اور سویلینز ملازمین کو مختلف عسکری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو عسکری ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیشہ ورانہ خدمات، جرأت و بہادری پر آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو اعزازات دیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں پاک بحریہ کے ریٹائرڈ، حاضر سروس آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.