بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بحریہ کی کراچی میں 21 توپوں کی سلامی

پاک بحریہ کی جانب سے آج یومِ پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یومِِ پاکستان کی مناسبت سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات جاری ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پاک بحریہ کی مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

پریڈ میں آرمرڈ کور، آرٹلری اور ایئر ڈیفنس انجینئرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ یومِ پاکستان منایا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.