china girl sex com i hope you had a great day singles to meet up personals local matches dating site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بحریہ میں یوم دفاعِ پاکستان عقیدت و احترام سے منایا گیا

پاک بحریہ میں یوم دفاع پاکستان عقیدت و احترام سے منایا گیا، یہ دن مسلح افواج، شہدا، غازیوں اور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کی یاد میں منایا گیا، جو 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اتحاد اور استقامت کے بے مثا ل جذبے کے ساتھ دشمن کے خلاف ڈٹے رہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کے مذموم عزائم کو ہمت، جرات اور جواں مردی کے ساتھ ناکام بنایا۔

اس دن قوم اپنے بہادر فوجیوں، سیلرز اور فضائیہ کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، جنہوں نے مادر وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیا۔

امیر البحر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمت، عزم، قربانی اور قومی سالمیت کی علامت ہونے کے ناطے بے لوث کام کرنے اور قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے اللہ پاک پر پختہ یقین رکھنے کا عزم کرنے کا دن ہے۔

دن کا آغاز پاک بحریہ کی تمام مساجد میں پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

1965کی جنگ کے شہداءکے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔

تمام فیلڈ کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں بھی شہدا کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کی تقریبات اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

پاک بحریہ کی تمام یونٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں تمام یونٹس اور اداروں کے کمانڈنگ افسران نے ماتحت افسران اور جوانوں کے خصوصی اجتماعات سے خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ تمام بحری جہازوں اور یونٹس کو بحری روایات کے مطابق سجایا گیا اور چراغاں کیا گیا۔

یومِ دفاع کی مناسبت سے پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ایک خصوصی اسکواش ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں مقامی مرد و خواتین اور جونئیر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.