آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے۔
نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے جیو اسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے۔
آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
Comments are closed.