پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے فون پر بات چیت کی، دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔
شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اور کشمیری عوام کی مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے 75ویں یوم پاکستان پر مبارک باد دی۔
Comments are closed.