پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
مہمان ٹیم کے کپتان ایرن فنچ نے کہا ہے کہ پاکستانی بولرز کو کھیلنا ایک چیلنج ہے جبکہ پاکستانی اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے نام شامل نہیں ہیں، پھر بھی انہیں ہلکا نہیں لے سکتے۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments are closed.