پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی کرکٹر آشٹن اگر اور جوش انگلس کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، دونوں کھلاڑی فٹ ہونے پر آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں میں فائنل الیون کے لئے چند چہرے بدلیں گے، لیکن حتمی اعلان ٹاس سے پہلے ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.