بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریزکی منتقلی کا معاملہ، بورڈ کو ایڈوائس کا انتظار

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی راولپنڈی سے لاہور منتقلی سے متعلق مشاورت جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو حکومتی اداروں کی جانب سے ایڈوائس کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کی منتقلی سےمتعلق فیصلہ اگلے دو تین روز میں متوقع ہے، ملکی صورتحال کے باعث سیریز لاہور منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا، جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش پر ہی پہلے وائٹ بال سیریز لاہور سے راولپنڈی منتقل کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو موجودہ حالات میں سیریز لاہور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو شیڈولڈ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.