وفاقی حکومت کے خلاف نکالا جانے والا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کا روٹ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ کے باعث تبدیل کیا گیا ہے، لانگ مارچ کے شرکاء راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوں گے۔
لانگ مارچ کے شرکاء لیاقت باغ کے بجائے روات ٹی چوک پر قیام کریں گے۔
بلاول بھٹوزرداری روات ٹی چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ روات ٹی چوک سے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف جائے گا، لانگ مارچ فیض آباد سے ہوتا ہوا ڈی چوک پر پہنچے گا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ندیم افضل چن کے گھر پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اعتزاز احسن، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ سمیت سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اس موقع پر ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
Comments are closed.