بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک آسٹریلیا سیریز کے فیصلہ کن میچز اچھی پچز بنانے سے ہونگے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے، آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا انتظار کافی عرصے سے کر رہے تھے، ایک کھلاڑی کی اصلی آزمائش ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتی ہے، پاک آسٹریلیا سیریز کے فیصلہ کن میچز اچھی پچز بنانے سے ہونگے۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے باعث کئی سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہے،ہماری حکومت نے ملک کے اندر سیکیورٹی حالات کو بہتر بنایا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستانی قوم آسٹریلیا کیساتھ سیریز کا جوش و خروش کیساتھ انتظار کر رہی تھی، آسٹریلوی ٹیم کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔

صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھیں گے؟ اس پر وزیر اعظم نے کہاکہ سیاسی مصروفیات کے باعث کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ملتا، لیکن اخبار میں پڑھتا رہتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر ملٹری کارروائی کے نتائج ٹھیک نہیں ہوتے، میں ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.