بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

پاک آئرلینڈ ویمن کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان آئرلینڈ ویمن ون ڈے کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔

پاکستان آئرلینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تاریخی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں ہوئی۔

دونوں ٹیموں کی کپتانوں بسمہ معروف اور لاورا ڈیلینی نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن کرایا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، ون ڈے میچز کے بعد 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان لاورا ڈیلینی کا کہنا ہے کہ مجھے تاریخی سیریز کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے، آئرلینڈ کی کسی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، ہمارے یہاں بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے۔

کپتان بسمعہ معروف نے کہا کہ مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی ہے، ویلکم کیا گیا ہے، آئرش کپتان بھی لطف اندوز ہوئی ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.