بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ T20 سیریز، ٹیمیں آج پریکٹس کریں گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا 5 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے آرام کو ترجیح دی۔

رپورٹس کے مطابق سیریز کے دوسرے مرحلے میں آج شام کو دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کا آغاز کریں گی۔

انگلش کرکٹر لیام ڈاؤسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں چوتھا ٹی ٹوئنٹی قریب آکر ہارے، میچ فنش نہ کر پانے پر مایوسی ہے

واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اب تک2 -2 میچ سے برابر ہے۔

اتوار کی شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلش ٹیم کو تین رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.