بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے کے 3 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج دوپہر لاہور پہنچیں گی۔

ٹیمیں کراچی سے لاہور خصوصی طیارے میں جائیں گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچز ہوں گے، دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل شام قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے، جس میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز اپنے نام کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.