hookup Cresskill New Jersey hookup Telford Pennsylvania hookup Parsippany NJ gay hookup places in gloucester county nj hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ سیریز: شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے بڑی تعداد میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کی اپیل کردی۔ 

خیال رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد ہوسکے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی کا سامنا ہے، مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی خوراک ، ادویات اور دیگر اشیا کے3 ٹرک بھجوا چکا ہے ،اپنے لوگوں اور آپریشنل ریسکیو ٹیموں کی مدد کرتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.