پاکستان اور امریکا کے درمیان 2 روزہ ہیلتھ ڈائیلاگ کل سے شروع ہوگا۔
وزیر صحت قادر پٹیل کی سربراہی میں4 رکنی وفد ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے۔
قادر پٹیل نے کہا کہ صحت کے بارے میں مذاکرات پاکستان امریکا میں قریبی تعلقات کا اہم سنگ میل ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور این آئی ایچ کے درمیان تعاون پر بات ہوگی۔
قادرپٹیل نے کہا کہ مذاکرات میں ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔
Comments are closed.