امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔
مسعود خان نے یہ بات ڈیلاس میں اپنا کنونشن میں شرکت کے موقع پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے، پاک امریکا تعلقات کے مستقبل سے پُر امید ہوں۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ آئی شیپ کے نام سے ڈیلاس میں لیا گیا اقدام قابلِ تعریف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستانی طلباء کی ابتدائی سطح پر مالی مدد کرنا ہے۔
مسعود خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کی مالی مدد قرضِ حسنہ کی شکل میں کی جائے گی۔
Comments are closed.