پاکستان اور امریکا اعلیٰ سطح ہیلتھ ڈائیلاگ کا دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ پاکستان میں ہو گا۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق امریکا نے پاکستان کو سفارتی سطح پر ہیلتھ ڈائیلاگ کے انعقاد سے آگاہ کر دیا۔
امریکی ماہرین صحت اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ حکام وفد کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ کا پہلا فیز جولائی 2022 میں امریکا میں ہوا تھاجبکہ دوسرا فیز ستمبر 2022 میں ہونا تھا۔
گزشتہ حکومت میں پاک امریکا تعلقات میں خرابی پر دوسرا فیز نہیں ہوا تھا۔
Comments are closed.