free cupid dating site rich women looking for younger men prince and princess school pasig some say i am sweety neyo ethnicity thai escort thailand kristel hope

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک افغان کرکٹ سیریز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ، اعلان جلد متوقع

پاک افغان کرکٹ سیریز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی، یہ تینوں ون ڈے میچز ستمبر کے پہلے عشرے میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم جلد پاکستان آئے گی۔

ذرائع کے مطابق وینیوز اور میچز کی تاریخوں کے اعلان کے لیے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان نے پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کی میزبانی سری لنکا نے کرنی تھی۔ لیکن سری لنکا میں کورونا وبا کے باعث 10 دن کا لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

ایک روز قبل بذریعہ پاکستان افغان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے متعلق انہیں ویزے بھی جاری کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.