پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے آئی سی سی ورلڈکپ میں کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے میچ پر تبصرہ کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں میچ سے متعلق بات کی۔
شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں نے آج کا پورا میچ دیکھا، افغانستان کی ٹیم جیت کی حق دار تھی۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
چنئی کے پی چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کےلیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 49ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Comments are closed.