بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4 جاں بحق، 8 زخمی

خیبر ہڑانگ سم چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، دو گاڑیوں میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاک افغان شاہراہ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.