پاک افغان سرحد کے قریب چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 7 اور 8 نومبر کی درمیانی رات کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کردیے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔
Comments are closed.