جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاک آسٹریلیا سیریز، سرفراز دوسرے ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے وکٹ کیپر محمد رضوان کو حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کے علاوہ فہیم اشرف بھی شامل نہیں ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ کیلئے انجرڈ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

حتمی 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل کے علاوہ شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا کل میچ سے قبل اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.