سابق رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) میاں فرخ ممتاز مانیکا استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئے۔
پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے سابق میاں فرخ ممتاز مانیکا نے ملاقات کی اور آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
فرخ ممتاز مانیکا نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے فرخ ممتاز مانیکا کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
Comments are closed.