بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکپتن میں سابق شوہر کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی

پنجاب کے شہر پاکپتن میں سابق شوہر کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چک 77 ڈی میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو گولیاں مارکر زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی خاتون کو  تشویشناک حالت کے باعث علاج کے لیے ساہیوال اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انصر نے خاتون کو طلاق دی تھی جس کے بعد آسیہ بی بی نے محمد امین سے نکاح کیا تھا۔

 پولیس نے آسیہ بی بی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.