منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

پاکپتن: صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کا 781 واں عرس ،بہشتی دروازہ کھل گیا

پاکپتن میں معروف صوفی بزرگ بابا فریدالدین گنج شکر کے 781 ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔

زائرین کے لیے بہشتی دروازہ بھی کھول دیا گیا ہے، عرس کی تقریبات 10 محرم الحرام تک جاری رہیں گی۔

برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ بابا فرید الدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات کے دوران سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی تو عرس کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں۔

ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور دولہا دلہن کے خلاف درج کرلیا گیا۔

زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کرتے رہے۔

بابا فرید گنج شکر کے عرس میں شرکت کے لیے اندرون اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں زائرین پاکپتن پہنچ رہے ہیں جن کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

10 محرم الحرام کو بابا فرید گنج شکر کے مزار کو غسل دے کر ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.