
پنجاب کے ضلع پاکپتن کے چک 96 ڈی میں ایک خاتون کے بال کاٹنے اور ناک زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون ساہی بی بی کے شوہر امیر قادر، دیور اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون ساہی بی بی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امیر قادر نے بیوی کو اپنے بھائی کی شادی میں ڈانس کرنے سے منع کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گھر پر خاتون کو باندھ کر اس کے بال کاٹے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم امیر قادر کی 12 سال قبل ساہی بی بی سے شادی ہوئی تھی۔
Comments are closed.