منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

پاکپتن: بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

پاکپتن میں بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وقاص نامی شخص نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

سکندر چوک کے علاقے میں الیکٹرک تار کو ہاتھ لگانے سے 2 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عارف والا میں رمضان نامی شخص نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.