بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان:1 دن میں ساڑھے 5 ہزار کورونا وائرس کے مریض شفایاب

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 262 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 5 ہزار 536 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 276 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 115 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 83 لاکھ 99 ہزار 623 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 25 ہزار 649 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 692 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 23 ہزار 700 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 53 ہزار 90 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 199 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 367 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 26 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 386 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 986 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 513 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 484 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 924 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 198 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 408 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 281 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 937 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.