پاکستان نے سال 2023 میں سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملک کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آگنائزیشن نے رپورٹ شائع کردی۔
کورونا وبا کا خاتمہ ہوا تو سال 2023 کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ ہو گیا، ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ملک میں آئے۔
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ آفتاب رانا کے مطابق دنیا کے 6 بڑے سیاحتی ایونٹس میں شرکت کرنے سے ہمارے ملک کی سیاحت پر بہترین اثر پڑا۔
نگراں وزیر سیاحت وصی شاہ نے غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے حسین سیاحتی مقامات کی جانب موثر انداز میں راغب کیا۔
نگراں وزیر سیاحت وصی شاہ کا کہنا ہے پچھلے 9 ماہ میں وزارت سیاحت کی کاوشوں سے ٹیکسلا گندھارا موہنجو دڑو کے تاریخی ورثے، گلگت بلتستان کی وادیوں، کے ٹو اور اس سے منسلک بلند و بالا چوٹیوں کی تشہیر سیاحت کے شعبے میں بہتری آنے کی ایک خاص وجہ ہے۔
پاکستان تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال ہے، نئے سال میں سیاحت کے شعبے میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.