پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2023 سے2027 کے لیے دوبارہ منتخب ہوگیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے اسلام آباد میں بتایا کہ پاکستان کا عالمی ادارے کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے دوبارہ منتخب ہونا، دراصل اقوام متحدہ میں اسکی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و ترقی کے لیے یونیسکو کے ہمیشہ اہم کردار کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یونیسکو کا مینڈیٹ مضبوط بنانے، مشترکہ اہداف آگے بڑھانے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ کام کرتا رہےگا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان آپریشنل حکمت عملی اور عالمی ترجیحات کیلئے کام کرتا رہے گا۔ پاکستان صنفی مساوات کے لیے فعال تعاون جاری رکھے گا۔
Comments are closed.