زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ ایروین نے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ پاکستان ہمارے لیے سخت حریف ثابت ہوگا، ہم پاکستان کے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔
پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کریگ ایروین نے کہا کہ یہاں ابتدائی چھ اوورز کافی اہم ہیں اور پاکستان کے پاس نئے گیند کے بہترین بولر ہیں
کریگ ایروین نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتدائی اوورز میں ڈبلز زیادہ لیں، مڈل اوورز میں باونڈریز پر جائیں، حارث روف کوالٹی بولر ہے، حارث جیسے بولر کیخلاف اسٹرائیک روٹیٹ کرتے رہنا ضروری ہے اور حکمت عملی سے کھیلنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے سکندر رضا اپنی بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور زمبابوے کا میچ پرتھ میں شیڈول ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 4 بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.