بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

پاکستان ہرقسم کی جارحیت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم دفاع کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہی دن ہے کہ جس دن پاک فوج نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 6 ستمبرکو پاکستانی فوج نے مادر وطن کا دفاع کیا، یہ وہی دن ہے جب پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دن پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.