hookup Hawleyville hookup Mansfield Center hookups skateboards shirts what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ پہلی بار چار غیر ملکی کوچز

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ یورپ پر چوتھے غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف، آسٹریلیا کے فزیکل ٹرینر بیری کے بعد اب پنالٹی کارنر کے لیے بھی ڈچ کوچ رچرڈ اسنیچر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، جس کے بعد اب پہلی بار پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ چار غیر ملکی کوچز ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوا کا کہنا ہے دورہ یورپ کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا اور پھر ورلڈکپ میں وکٹری اسٹینڈ تک آنے کا پلان ترتیب دیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں یورپ کے دورے پر ہے جہاں چند روز کے لیے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ رچرڈ اسنیچر کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں جنہوں نے بیلجیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پنالٹی کارنر کے اسکلز سے آگاہی دی اور انہیں ٹپس دیے۔

رچرڈ اسنیچر نے کہا کہ پاکستان میں بہترین ڈریک فلیکر موجود ہیں، بحیثیت کوچ کھلاڑیوں کو جدید انداز میں ڈریک فلیک کی ٹپس دی ہیں جس پر کھلاڑیوں نے توجہ کے ساتھ عمل کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے لیے ایک ساتھ چار غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا تعلق ہالینڈ سے ہے، ان ہی کی مشاورت پر دیگر غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف کا تعلق بھی ہالینڈ سے ہی البتہ فزیکل ٹرینر بیری کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوا نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ماڈرن ہاکی کوچنگ کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں اس ہی وجہ سے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ رچرڈ اسنیچر صرف ہالینڈ میں ہی چند روز کی کوچنگ کریں گے وہ ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جکارتہ میں ہونے والا ایشیاء کپ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ایشیاء کپ ورلڈکپ کوالیفائیر ایونٹ ہے اور پی ایچ ایف کا پہلا ہدف ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.