جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے حکومت کی اجازت کی منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے، قومی ٹیم کی 31 جولائی کو بھارت روانگی شیڈول ہے لیکن وہ تاحال حکومتی این او سی کی منتظر ہے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 3 اگست سے چنئی میں شیڈول ہے، پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری ہوچکے ہیں جبکہ وزارت داخلہ بھی این او سی جاری کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل آخری ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود حکومتی این او سی کے متعلق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت خارجہ سے این او سی آج بھی جاری نہیں ہوسکی، پی ایچ ایف اب تک این او سی جاری نہ ہونے پر تشویش میں مبتلا ہے۔

پی ایس بی ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ این او سی جاری کرے گی تو فیڈریشن کو آگاہ کردیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.