پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی مرمت کے امریکی پیکج کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کے دیکھ بھال پیکج پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
اس پروگرام کیلئے امریکی انتظامیہ سے منظوری کے بعد امریکی کانگریس سے توثیق لازم تھی۔
طیاروں کی مرمت اور پرزوں کی خریداری کا پیکیج گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا۔ پیکیج پر بھارت نے اعتراض کیا تھا جسے امریکا نے رد کردیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.