ویزا مسائل کے باعث پاکستان کے 3 کھلاڑی کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت سے محروم رہ گئے۔ ایک سوئمر اور دو ٹریک اینڈ فیلڈ کے ایتھلیٹس ایونٹ کیلئے نہیں جاسکے۔
کامن ویلتھ یوتھ گیمز 4 سے 11 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں ہوں گے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرینیڈاڈ جانے کیلئے امریکا کا ٹرانسٹ ویزا درکار تھا تاہم تین کھلاڑیوں کو امریکی ٹرانزٹ ویزا نہیں مل سکا جس کی وجہ سے سوئمر حمزہ آصف اور ایتھلیٹکس کے اسد خان اور ثانیہ ایونٹ میں شرکت کیلئے روانہ نہیں ہوپائے۔
ایونٹ میں پاکستان سے اب تین سوئمرز اور دو آفیشلز شرکت کریں گے۔ سوئمرز حریم ملک، مہر مقبول اور علی محمد میٹھا، سوئمنگ کوچ حاجرہ نعیم اور چیف ڈی مشن عاقل شاہ ٹرینیڈاڈ روانہ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.