پاکستان کے 100 سے زائد ممتاز شہریوں نے چیف جسٹس پاکستان کے نام کھلا خط لکھ کر "نظریہ ضرورت” دفن کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خط میں لکھا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کیخلاف ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کی قانونی حیثیت جانچی جائے، اس کے لیے آئین و قانون پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
خط میں لکھا گیا کہ حکومت گرانے کی مبینہ غیر ملکی سازش کی حقیقت جانچنے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ یہ بھی لکھا کہ بے بنیاد الزامات کا بہانہ بناکر پارلیمانی عمل معطل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اور ناں ہی ایسے الزامات پر اراکین پارلیمنٹ کا حق رائے شماری سلب کیا جا سکتا ہے۔
خط میں مجوزہ حکومتی فیصلوں کو قومی فلاح و بہبود اور یگانگت کیخلاف خطرہ قرار دیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ مجوزہ فیصلوں کے غیر قانونی نکلنے پر ذمے داروں کی سزا یقینی بنائی جائے۔
Comments are closed.