متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلا باز نے خلا سے لی گئی اسلام آباد کی تصویر شیئر کردی۔
اماراتی خلا باز سلطان النیادی نے پاکستانیوں کو یوم آزادی پر خلا سے لی گئی اسلام آباد کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مبارکباد دی۔
النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر طویل ترین وقت گزارنے والے پہلے عرب کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا خیر مقدم کیا گیا۔
سلطان النیادی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اسلام آباد کی تصویر شیئر کر کے پاکستانیوں کو اپنی طرف سے یوم آزادی ک تحفہ پیش کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’تمام پاکستانیوں بالخصوص متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔
خلا باز سلطان النیادی نے یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں سے متعلق کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یو اے ای میں موجود ہے، جن کے ساتھ ہم برسوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور میں نے آپ کی بھرپور ثقافت کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔
سلطان النیادی نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خلا سے لی گئی اس تصویر میں یہ آپ کے ملک کا دارالحکومت اسلام آباد ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز بھی ایکس پر برف پوش ہمالیہ کے پہاڑ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ سلطان النیادی کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں ہمالیہ کے پہاڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.