بھارتی حکومت کی چاول کی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستانی چاول کی مانگ بڑھنے لگی، پاکستان کے چاول کی برآمد مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال میں بارش اور سیلاب کے باوجود پاکستان 2.1 ارب ڈالر کے چاول برآمد کرچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں چاول کی قیمتیں 2008 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان کو چاول کی برآمد میں رواں سال کے مقابلے میں مزید فائدہ ہوگا۔
عالمی منڈی میں چاول کی شدید قلت
عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کر گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں میں چاول ملنا بند ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی عوام نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لیے ہیں۔
Comments are closed.