پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی سیاست کا دار و مدار اس فیصلے پر ہے، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سازش کر کے عدم اعتماد کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، خوش قسمتی سے سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین رکنی بینچ ہے اللّٰہ کرے بڑا بینچ ہو جو یہ کیس سن سکے، یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا فیصلہ ہوگا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کسی حکومت شخص یا ادارے کو آئین توڑنے کی اجازت دے دے تو ایسے نظام نہیں چلے گا، بدقسمتی ہے کہ آج ملک کے سیاسی نظام پر بہت بڑا حملہ ہوا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین کو توڑا ہے۔
Comments are closed.