اسلام آباد: پاکستان کے لیے عالمی سطح پر اچھی خبر سامنے آ گئی۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ارکان پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن تھے، جس پر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکال دیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری تھا، جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ایف اے ٹی ایف کے اہم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کی۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے جانے کا اعلان اجلاس کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
Comments are closed.