ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ بھی ان فِٹ

پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر احسان اللّٰہ بھی ان فِٹ ہوجانے کی وجہ سے اب کچھ وقت کے لیے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل احسان اللّٰہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ان کی کہنی کا آپریشن کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے باعث فاسٹ بولر چار پانچ ماہ تک کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں تاہم پی سی بی کے میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے لئے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے اب تک 15 ارکان پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللّٰہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا جس کے بعد انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے ان کی رپورٹس دیکھ کر فریکچر بتایا تھا۔

ذرائع کے مطابق احسان اللّٰہ کو آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب میں مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.