منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

پاکستان کے عبوری وزیراعظم کیساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عبوری وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں حکومت تحلیل کردی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیریک شولے نے پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان سے شراکت داری جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام، خوشحالی اور سلامتی چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.