قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک اور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دلچسپ ٹوئٹس کا تبادلہ کیا۔
شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور شعیب ملک کی ایک پُرانی تصویر شیئر کی جوکہ کسی تقریب کی لگ رہی ہے۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے شعیب ملک سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ مجھے یہ ایونٹ یاد نہیں آرہا، کیا تُم بتا سکتے ہو کہ یہ تصویر کب کی ہے؟
اس سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ – صحیح موقع یاد نہیں آ رہا لیکن ایک بات یقینی ہے کہ یہ کوئی شادی کی تقریب ہے۔
شعیب ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اور آپ کے چہرے کے تاثرات ہمیں بتا رہے ہیں کہ کے کھانا مُک گیا۔
دونوں کرکٹرز کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.