جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ کا پتا لگانے کیلئے مقابلہ کرانے کا اعلان

مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ کی تلاش کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

وہاب ریاض سے پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ شجر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ ہیں، اب تک پاکستانی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے ایتھلیٹ کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ مرد و خواتین ایتھلیٹ ضلعی اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلے میں شرکت کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شجر تیز ترین ایتھلیٹ مقابلے کے آئیکون ایتھلیٹ ہوں گے، پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، امید ہے شجر ایشین گیمز میں اعلیٰ کارکردگی دکھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.